علی ظفر کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکار میدان میں آگئے، بڑی بات کہہ ڈالی

نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے خود پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے ڈالا۔ گلوکار علی ظفر ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ کنسرٹ کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں اور وہ اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے زریعے ان سرگرمیوں سے آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں۔

Almarah Advertisement

اسی سلسلے میں علی ظفر نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں دو مختلف زندگیاں جی رہا ہوں‘۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ ’ایک طرف مشرقی ساحل پر مداحوں کے ساتھ سٹیج پر ہوتا ہوں تو دوسرے طرف مغربی ساحل پر فیملی کے ساتھ ہوتا ہوں، اب کل شکاگو کنسرٹ کے لیے جارہا ہوں، انتظار نہیں ہورہا، میں اپنی زندگی کو پسند کرتا ہوں‘۔ اس پوسٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں علی ظفر نے ایک تصویر بغیر شرٹ کے اپلوڈ کی ہے۔ اس تصویر پر ایک صارف نے علی ظفر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ’’شرٹ اُتار کے تصویر اپلوڈ کر کہ کونسا کلچر پروموٹ کر رہے ہیں آپ؟۔ جس پر علی ظفر نے صارف کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آنکھیں نیچی کر لو، کلچر سیٹ ہوجائے گا‘۔ تاہم دنیا بھر میں موجود علی ظفر کے لاکھوں مداحوں ان کی تصاویر کو خوب پسند کر کررہے ہیں اور کنسرٹ میں ان کی پرفارمنس کو بھی بھرپور سراہتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی معروف اداکارہ نیمل خاور نے اداکاری کی دنیا میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیمل اداکار حمزہ علی عباسی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہوئیں اور اب وہ اپنے بیٹے کی پرورش کے ساتھ گھریلو ذمےداریوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق اداکارہ خوبصورت پینٹنگ بھی کرتی ہیں اور انہوں نے اپنے آرٹ کی تشہیر و فروغ کے لیے ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔