خبردار!!!! آئی فون صارفین کے لیے نئی مشکل، کن کن مسائل کا سامنے کرنا پڑسکتا ہے؟ جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) نئے میسجنگ قواعد کے سبب لاکھوں آئی فون متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ خبر ایسے موقع پر آئی ہے جب ایپل اپنے آئی فون 14 اور آئی او ایس 16 کی لانچ کے لیے الٹی گنتی گن رہا ہے۔ فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون کانٹینٹ کو اسکین کرنے کے لیے ایک متنازع منصوبے کی وجہ سے گزشتہ برس کے لانچنگ منصوبے بگڑ گئے تھے۔ اب تمام آئی فون صارفین کے لیے نیا ضابطہ اور انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حال ہی میں یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ واٹس ایپ، فیس بک میسنجر یا آئی میسنجر جیسی بڑی میسجنگ سروسز کو چھوٹے میسجنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، اگر وہ اس کی درخواست کریں تو۔ یورپی یونین کے مطابق چھوٹے اور بڑے پلیٹ فارمز آپس میں میسج، فائلز بھیج سکیں گے یا ایک ایپ سے دوسری ایپ پر ویڈیو کال کر سکیں گے، یعنی صارفین کے لیے مزید آپشن بڑھا دیے جائیں گے۔ فوربس کے مطابق ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے سبب ایپل کے لیے متعدد مسائل ہوں گے جس میں اس کی ایپ اسٹول کی اجارہ داری کو ختم کرنا شامل ہے۔ جس کا سب سے شدید اثر آئی میسج پر مرتب ہوگا۔ اس کے بعد ایک سگنل یا ٹیلی گرام کا صارف کسی کے واٹس ایپ یا آئی میسج پر پیغام بھیج سکے گا۔ فوربس کے مطابق اجارہ داری ختم کرنے کے چکر میں شدید سیکیورٹی اور تکنیکی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔