خلیل الرحمٰن قمر ایک بار پھر خبروں کی زینت، ماہرہ خان سے متعلق بڑی بات کہہ ڈالی

لاہور: (ویب ڈیسک) رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔ ایک انٹرویو میں مشہوررائٹر خلیل الرحمٰن نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر دوٹوک انداز میں کہا کہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے۔ ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا۔ مجھے ماہرہ خان کا ٹوئٹ سمجھ میں نہیں آیا۔ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں مقدس رول دینا بڑی غلطی تھی۔ مجھے ماہرہ خان کی تعریف نہیں چاہیے۔ اداکارہ ماہرہ خان سے ایک ٹی وی شو میں جب سوال کیا گیا کہ وہ ایک مخصوص صورتحال میں خلیل الرحمٰن قمر یا فردوس جمال میں سے کس کا انتخاب کریں گی تو انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کا نام لیا تھا۔ دوسری جانب اداکار عمران عباس کی وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پرپیروڈی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ عمران عباس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ ویڈیو میں اداکار وزیراعظم کی تقریرپر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ عمران عباس نے نہایت مہارت سے وزیراعظم کی تقریر پرمزاحیہ تاثرات دئیے جسے سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کررہے ہیں۔ عمران عباس نے ویڈیو کے ساتھ یہ وضاحت بھی دی کہ ویڈیو تفریح کے لئے بنائی گئی ہے اوراس کا مقصد کسی دل آزاری یا سیاسی نفرت پھیلانا نہیں ہے۔ اداکار عمران عباس کی ویڈیو پرتبصرہ کرنے والوں میں دیگر لوگوں کے ساتھ اداکار اشنا شاہ بھی شامل ہیں۔ اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ یہ ویڈیو یاد دلا رہی ہے کہ عمران عباس ایک پروفیشنل اداکار ہیں۔ عمران عباس کی ویڈیو کو اب تک سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔