ریتھک روشن کی مسلمان اداکارہ سے شادی۔۔۔مداحوں کیلئے حیران کن خبر

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے خوبرو اداکار ریتھک روشن اور اداکارہ صبا آزاد کے حوالے سے بھارتی میڈیاپر خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ریتھک اور صبا کے معاشقے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب دونوں کو بالی وڈ کی متعدد پارٹیز

Almarah Advertisement

میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایک ساتھ دیکھا گیا، دونوں کی جانب سے اب تک اپنے رشتے کی تصدیق تو نہیں کی گئی البتہ بھارتی میڈیا کچھ دعوے کررہا ہے۔جہاں خبریں ہیں کہ دونوں شادی کا سوچ رہے ہیں وہیں دونوں کے ایک قریبی دوست نے بتایا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی بات نہیں ہے، دونوں ابھی ایک دوسرے کو وقت دے رہے ہیں، یہ سچ ہے کہ صبا اور ریتھک ایک ساتھ ہیں لیکن شادی میں ابھی وقت ہے۔اس دوست نے یہ بھی بتایا ہے کہ صبا اور ریتھک کی فیملی ایک دوسرے سے مل چکی ہے اور اداکار کی والدہ اور بہن صبا آزاد کو کافی پسند کرتی ہیں۔بالی وڈ اداکاروں کی زندگی سے متعلق پیشگوئی کرنے والے معروف بھارتی ماہرِ علم نجوم بیجن درووالا نے ہریتھک کی دوسری شادی کی پیشگوئی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اداکار کے ستاروں میں دوسری شادی ہوتی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے ہریتھک کی پہلی اہلیہ سوزین سے طلاق کی پیشگوئی بھی کی تھی، ہریتھک اور سوزین کی 2014 میں طلاق ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔