پی ٹی آئی کیلئے الیکشن کمیشن سے اہم خبر !!! پوری جماعت ہل گئی، امیدوں پر پانی پھر گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے شبیر اعوان کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں

Almarah Advertisement

دونوں امیدوار اور پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار 49 ووٹ سے ہارا، ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست پر عملدرآمد نہیں کرایا جا رہا، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تو آپ کی جانب سے کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی، کل شام 5 بجے تک الیکشن کمیشن کے پاس کوئی درخواست نہیں آئی، آپ نے ہائیکورٹ فیصلے کے بعد درخواست دائر کی، آپ نےالیکشن کمیشن پر الزام لگایا ہے کہ ای سی پی ہماری درخواست کو دیکھ نہیں رہا۔اس موقع پر ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شبیر اعوان کے پاس دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں تھے، لاہور ہائیکورٹ رجوع کے بعد یہ الیکشن کمیشن آئے، ان سے آر او نے پوچھا کہ کون سی بے ضابطگی سامنے آئی ہے، انہوں نے سارے حلقے کی دوبارہ گنتی کا کہا، انکار ہوا تو انہوں نے 21 پولنگ اسٹیشن کا کہا، پولنگ اسٹیشن پر الزام ہوتا تو وہ پہلے دن ہی سامنے آجاتا، ان کے پولنگ ایجنٹ کی کوئی درخواست نہیں تھی کہ ووٹ درست طریقے سے مسترد نہیں کیےگئے۔دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کی وجوہات بتانے اور دھاندلی کے ثبوت دینے میں ناکام رہا اور انہوںں نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نمٹا دی۔