Categories
آرٹیکلز

ماں نے ان سے بیٹی کے کان میں اذان دینے کو کیوں کہا؟ علی محمد خان کی زندگی سے متعلق چند ایسی باتیں جو آپ بھی جاننا چاہیں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیر مملکت رہنے والے علی محمد خان کی ایک وڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک بچی کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔ علی محمد خان کا شمار تحریک انصاف کے ابتدائی کارکنوں میں ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی سابق وفاقی حکومت میں انہیں پارلیمانی امور کا وزیر مملکت بنایا گیا تھا۔ 3 سال 8 ماہ تک علی ممحمد خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ یں اپنی ذمہ داریاں بہت اچھے طریقے سے نبھائیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد علی محمد خان وہ واحد پی ٹی آئی رہنما تھے جنہوں نے اظہار خیال کیا۔ علی محمد خان کی تقریر پر ناصرف پی ٹی آئی بلکہ ان کے مخالف بھی تعریف کررہے ہیں۔ تحریک انصاف سے منسلک ہونے کے علاوہ علی محمد خان بہت نرم دل انسان بھی ہیں۔ وہ کسی بھی انسان کی ایسی خواہش کو نہیں ٹالتے جو وہ پوری کرسکتے ہوں۔ آج کل علی محمد خان کی ایک وڈیو بہت وائرل ہورہی ہے۔ جس میں علی محمد خان ایک 3 سالہ بچی کے کان میں اذژان دے رہے ہیں۔ بچی کے کان میں اذان دینے کا واقعہ بھی بڑا دلچسپ ہے، یہ بچی قوت سماعت سے محروم تھی ، اس کے والدین نے بہت تکلیفیں برداشت کررکے اس بچی کا علاج کرایا ۔ بچی سننے کے قابل ہوئی تو اس کی ماں نے تہیہ کیا اس کے کان میں پہلی آواز اذان کی ہوگی اور وہ اذان کوئی اور نہیں بلکہ علی محمد خان دیں گے۔ علی محمد خان بھلا اتنی بڑی سعادت کو کیسے حاصل نہ کرتے۔ انہوں نے بچی کے کان میں اذان دی۔ یہ وڈیو گو کہ کچھ وقت پرانی ہے لیکن اس کے باوجود ایک مرتبہ پھر وائرل ہورہی ہے۔