خاتونِ اول”تہمینہ درانی” نے شہباز شریف کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیوں نہ کی ؟؟ وجہ پتہ چل گئی

لاہور(ویب ڈیسک) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ اور خاتونِ اول تہمینہ درانی نے ایوانِ صدر میں منعقدہ شوہر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران تہمینہ درانی سے میزبان نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ پوچھی،
میزبان نے کہا کہ آپ نےتقریب میں شرکت نہیں کی؟ کیا آپ لاہور میں ہی ہیں؟جواب میں تہمینہ درانی نے مختصراً کہا کہ میرا نہیں خیال تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے اتنے لوگوں میں مجھے جانے کی کوئی ضرورت تھی۔خاتونِ اول نے کہا کہ جہاں انہیں میری ضرورت ہوتی ہے وہاں میں ضرور ان کے ساتھ ہوتی ہوں۔بات جاری رکھتے ہوئے تہمینہ درانی کا میزبان سے کہنا تھا کہ آپ نے مجھے مبارکباد تو دی لیکن اس کے ساتھ بہت دعائیں بھی دیں کیونکہ اس وقت ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے، ناصرف میاں صاحب کے کندھوں پر بلکہ میرے کاندھوں پر بھی یہ پہاڑ کھڑا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے تھوڑی دیر کیلئے آئے ہوں ہم یا زیادہ دیر کے لیے لیکن ہم اس وقت کے لیے جوابدہ ہوں گے۔تہمینہ درانی نے بتایا کہ ان کی میاں محمد شہباز شریف سے شادی کو 19 برس ہوگئے ہیں اور اس دوران انہوں نے ان سے زیادہ غریب نواز، ہر چیز کو دیکھنے والا، ایک سیکنڈ کا آرام نہیں کرنے والا نہیں دیکھا۔اسی دوران انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جتنا عرصہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب رہے میں انہیں کبھی کبھار ہی دیکھتی تھی، وہ اپنی بھاگ دوڑ میں لگے رہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر اللہ کا کرم ہوا ہے، یہ کوئی بادشاہت نہیں ملی انہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑی نوکری ہے، دعا ہے کہ وہ اپنی نوکری کو اچھی طرح نبھا سکیں اور غریبوں کے لیے کام کرسکیں۔