اسلام آباد (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جمعرات سے مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال زیادہ بارشیں ہوں گی، پاکستان کے کچھ علاقوں
میں 10 سے 20 فیصد جبکہ کچھ علاقوں میں 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔