عوام کی سپورٹ ہوا کا رُخ تبدیل کر دے گی ، سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بھی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایتی بن کر سیاسی گرما گرمی میں سامنے آگئیں۔ثمینہ پیرزادہ ان اداکاروں میں شامل ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کررہی ہیں

تاہم اب انہوں نے تحریک عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم عمران خان کی سپورٹ کے لیے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میری ٹوئٹر فیملی ہم نے گھبرانا نہیں ہے اور اپنے کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑنا ہے، گیم تو اب شروع ہوا ہے، ہم جیت جائیں گے کیونکہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کی سپورٹ ہواؤں کا رُخ بدل دے گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ