Categories
پاکستان

پی ٹی آئی کا اسمبلی میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر ٹف ٹائم دیں گے، خالی میدان چھوڑا تو قانون سازی میں انہیں سہولت ہوگی، 29 ارکان کے ساتھ عمران خان نے ماضی میں بھرپور مقابلہ کیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان

نے کہا کہ اب 140 سے زیادہ ہیں، بھرپور اپوزیشن کریں گے۔دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے اب تک استعفے دینا کا فیصلہ نہیں کیا، استعفوں کا فیصلہ عمران خان کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہوگا۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف پر بابر اعوان کے اعتراضات مسترد کر دیے گئے۔تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، تاہم شاہ محمود کے وکیل بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا اور کہا شہباز شریف کرپشن مقدمات میں نامزد ہیں، اس لیے وہ وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ