Categories
پاکستان

پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار!! نواز شریف کو کس نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب اصل بجٹ آئے گا تو لگ پتہ جائے گا، ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر جبکہ سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کیلئے رکاوٹ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں معاونین خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ

میں شیخ رشید نے کہا کہ سامراجی اعلامیے کےغلط اندازے نے مسلم لیگ (ن) کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہےسابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے، جولائی میں بجلی اورگیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے، اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کیلئے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے، ہر شخص موبائل فون پر ہے، اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔