Categories
انٹرٹینمنٹ

میری عمر ہی کیا ہے ، جانے لوگ غلط فہمیاں کیوں پھیلا رہے ہیں ؟ پریس کانفرنس میں اداکارہ میرا کی “اہم ترین ایشوز” پر گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میری عمر سے متعلق غلط فہمیاں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج چھوٹے بھائی سید حسین عباس کا تعارف کروا رہی ہوں۔ وہ اداکاری کرنا چاہتے ہیں۔اداکارہ میرا نے ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں میڈیا

نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کے ساتھ برا ہوا، اس کے بعد اپنے بچوں کو برائی سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپنے لیے نہیں بلکہ فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے پیسے مانگے تھے، حکومت سے گزارش کی تھی کہ فلمیں پروڈیوس کرنا ہیں اس لیے فنڈز چاہئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں اداکاری کے لیے ادارے بنائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سی فلمیں جو دیکھنے کے قابل نہیں ہیں وہ سنیما میں لگی ہیں، میری فلم سوہنی ماہیوال کو سنیما میں کیوں نہیں لگایا گیا؟میرا نے کہا کہ ایک کردار کے لیے بلوچی زبان سیکھ رہی ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران میرا آبدیدہ ہوگئیں، انکا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوٹر اور سنیما پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کر رہے۔