Categories
پاکستان

خان صاحب نیوٹرل کی جان چھوڑو اور خود کو ایک چیز کی عادت ڈال لو ۔۔۔۔۔۔مریم نواز کا عمران خان کو طعنہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کریں گے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران یہی کہتے رہیں گے،

خرم دستگیر نے یہ کہ دیا، امریکا نے سازش کردی، دھاندلی ہو گئی، قسم سے ان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ بڑ بڑایا کریں گے کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیراعظم بن گیا۔مریم نواز نے کہا کہ بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی تھی، اللّٰہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ عمران خان عادت ڈالو، اب آپ کی باقی زندگی اسی حسد اور صدمے میں گزرنے والی ہے۔