سعودی حکومت کا بڑؑا فیصلہ!! خواتین عازمین حج کے حوالے سے اہم خبر آگئی

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں رواں برس حج کے لیے آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواتین سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 45 برس سے کم
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رواں برس حج کے لیے آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواتین سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 45 برس سے کم عمر خواتین عازمین حج کے لیے محرم کا ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل نہ کرنے والی خواتین کو مملکت پہنچتے ہی فوری طور پر بے دخل کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں تمام فضائی کمپنیوں کو بھی ہدایت نامے پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کوتاہی کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس خواتین عازمین حج کے لیے نئی شرط عائد کی تھی۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خواتین عازمین ایسے محرم کے ساتھ فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گی، جس نے گزشتہ 5 برس کے دوران حج ادا کیا ہو۔ یہ بیان دنیا بھر سے عازمین کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کیے جانے پر جاری کیا گیا کہ خواتین گزشتہ برسوں میں حج کرنےوالے شخص کو بطور محرم لے جا سکتی ہیں یا نہیں۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے رواں برس داخلی عازمین حج کے لیے درخواستیں دینے کی تاریخ 3 تا 11 جون مقرر کررکھی ہے۔ حکام کے مطابق خوش نصیبوں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعےکیا جائے گا۔