پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی۔۔۔پیٹرول اورڈیزل کی قیمت 100 روپے سے بھی نیچے آگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان میں فی الحال پٹرول تقریباً 210 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے تاہم بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد اتوار کو ہمسایہ ملک بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 100 روپے سے بھی نیچے آ گئی ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں111.35 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت دہلی میں89.62 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں97.28 روپے فی لیٹر ہے۔بھوپال میں اتوار کو پٹرول کی قیمت 108.65روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 93.90روپے فی لیٹر تھی۔ حیدرآباد میں پٹرول 109.66روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا، جب کہ ڈیزل 97.82 روپے فی لیٹر تھا۔تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق بنگلورو میں پٹرول کی قیمت 101.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.89 روپے فی لیٹر تھی۔ملک کے دیگر حصوں میں ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کے بعد کلکتہ میں پٹرول106.03 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا، جب کہ ڈیزل کی قیمت اب 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔چنئی میں ہفتہ کو پٹرول 102.63روپے فی لیٹر اور ڈیزل94.24روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول 29 روپے جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔اوگرا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔واضح رہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔