Categories
پاکستان

اصل کہانی سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کےعلاقے فیکٹری ایریا میں خاتون سمیت 3 افراد کے 302 کے کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا، یہ مقدمہ زندگی سے محروم ہونےوالوں میں شامل خاتون کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔بدقسمت خاتون کرن کی بیٹی ہادیہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا پھوپھی زاد رضوان

اس کی والدہ کِرن پر بُری نظر رکھتا تھا۔پولیس کو دیے گئے بیان میں اس نے بتایا کہ رضوان چاہتا تھا کہ اس کا والد اس کی والدہ کو چھوڑ دے اور وہ اس سے شادی کر لے۔ہادیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رشتے داروں نے رضوان کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانا کرن کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ رضوان نے اس کی والدہ، والد اور ایک رشتے دار کو نشانہ بنا دیا اور بعد میں خود بھی موت کو سینے سے لگا لیا ۔ پولیس نے تمام میتیں معائنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں واقع گھر سے خاتون سمیت 4 افراد زندگی سے محروم کر دیے گئے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ملزم رضوان نے میاں، بیوی اور دوست کو نشانہ بنانے کے بعد خود بھی موت کو سینے سے لگا لیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں درزی آصف، اس کی اہلیہ کرن، عزیز اور رضوان شامل ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی۔