ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل!!!! سوشل میڈیا میں تہلکہ مچ گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی شاندار ڈانس ویڈیو سے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی نئی ڈانس ویڈیو شیئر کی جس نے مداحوں کو خوش کر دیا۔جیسا کہ ثانیہ مرزا بالی ووڈ کی ایک حقیقی فین گرل ہے

،انہوں نے ایک مزاحیہ ریل بنائی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔مداحوں نے بھارتی ٹینس سٹار کے ڈانس کی خوب تعریف بھی کی۔ ویڈیو کا آغاز مائیکال بوبل کے سوے سے ہوا تاہم بعد میں انہوں نے بالی ووڈ کی سدا بہار فلم کبھی خوشی کبھی غم کے مشہور گانے ’’بولے چوڑیاں‘‘ سے شروع کیا۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے کیپشن میں لکھا’’ بالی ووڈ کب زندگی ہے‘‘ اور ساتھ ریلز، بولے چوڑیاں اور سوے کو ہیش ٹیگ بھی کیا۔ خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے بچے کی پیدائش کے سبب کھیل اور سوشل میڈیاکی دنیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کی تھی لیکن ماں بننے کے بعد انھوں نے اب ایک بار پھرسوشل میڈیا کی جانب رخ کرلیا ہے۔