Categories
پاکستان

پی ٹی آئی کو شدید جھٹکا۔۔۔اہم رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق پی پی 167 سے پی ٹی آئی کے سابق 11 چیئرمین، وائس چیئرمین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔نذیر چوہان پی پی 167 سے رکن صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔پی پی 167 ضمنی الیکشن

کی انتخابی مہم سے نذیر چوہان نے خطاب کررتے ہوئے کہا کہ یہ قلعہ کل بھی نواز شریف کا تھا آج بھی انہی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف یہودی لابیاں عمران خان کو لانے کے لیے کام کررہی ہیں یہ لابیاں عمران خان کو آئین بدلنے کے لیے طاقت میں لانا چاہتی ہیں۔علاوہ ازیں نذیرچوہان کی انتخابی مہم تقریب میں کارکنان نے کھانے پردھاوا بول دیااور جیسے ہی شائستہ پرویز ملک کاخطاب شروع ہوا تو کارکنان کھانے پرٹوٹ پڑے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل انور منصور خان نے تمام فارن فنڈنگ کے تمام کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے استدعا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ نجی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی اس تازہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، یہ درخواست بھی گزشتہ 8 برسوں میں فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے لیے دائر کی جانے والی درخواستوں اور رٹ پیٹیشنز کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں پی ٹی آئی کے قانون ساز انور منصور خان نے ایک بار پھر سیاسی فنڈنگ کی قانونی شقیں دہرائیں، انہوں نے اپنے دلائل سمیٹتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی آج (بدھ) کو اپنے دلائل مکمل کرے گی۔توقع کی جارہی ہے کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار کے وکیل سید حسن شاہ کو پی ٹی آئی کے کئی ہفتوں سے جاری دلائل پر جواب دینے کی اجازت دے گا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تقریباً 8 سال کی طویل جدوجہد کے بعد کیس حتمی مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیس کا مقصد سیاسی جماعتوں کو منظم بنانا ہے تاکہ وہ اہل اور قابل اعتماد قیادت کے طور پر کام کریں۔