لاہور (ویب ڈیسک) عثمان بزدار دوسری مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھال پائیں گے یا نہیں؟ سابق وزیراعلیٰ اسمبلی ہال میں ہی پامسٹ کو ہاتھ دکھانے لگے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کی یاد ستانے لگی، عثمان بزدار کی قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں،
انہوں نے بجٹ اجلاس کے دوران ہی اپنی قسمت کا حال جاننے کیلئے سعدیہ سہیل کو ہاتھ کی لکیریں دکھا دیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی میں موجود شخص نے اس وقت بنائی جب عثمان بزدار اجلاس میں وقفے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل کو اپنا ہاتھ دکھا رہے تھے۔عثمان بزدار نے سعدیہ سہیل سے سوال کیا کہ ان کی قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں؟ جس پر پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے سابق وزیراعلیٰ کو جواب دیا ’نہیں‘۔
دوسری بار وزیر اعلی عثمان بزدار بنے گے یا نہیں عثمان بزدار نے ہاتھ دیکھنا شروع کر دیا
رکن پنجاب سعدیہ سہیل رانا پامسٹ نکلی
سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے سعدیہ سہیل کو اپنا ہاتھ دکھایا۔بولے کیا میں دوسری بار وزیر اعلی بن سکتا ہوں جواب آیا نہیں @UsmanAKBuzdar میرا سادہ وزیر اعلی pic.twitter.com/4KvlFuNEX2— Azam Malik (@azammaalik) June 14, 2022