پی ٹی آئی رہنماؤں نے احسن اقبال کی تجویز مان لی! مگر کونسی؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ؤں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی طرف سے چائے کی کمی سے متعلق تجویز مان لی مگر ایک شرط بھی رکھ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے معیشت کی بہتری کیلئے عوام سے اپیل کی وہ چائے کی ایک ایک پیالی کم کردیں۔رہنما تحریک

انصاف اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے احسن اقبال کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم چائے کی ایک ایک پیالی کم کردیتے ہیں ،آپ بیرون ملک جائیدادیں کم کردیں،کیمپ آفس کم کردیں اور غیر ملکی دوروں پر لوگ کم کردیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کو جواب دیا کہ عوام چائے کی ایک پیالی بھی کم کردے تاکہ شہباز شریف کے کیمپ آفس میں گھروں کے خرچے، وزیراعظم ہاؤس کے سوئمنگ پول، لاکھوں کی دعوتیں، گدھے کو زیبرا دکھانے کے اشتہارات اور طیارے بھر بھر کے سرکاری حج و عمرےاور غیر ملکی دورے عوام کے پیسے سے چلتے رہیں۔انہوں نے احسن اقبال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ارسطو اعظم کی معاشی حکمت عملی ہے؟سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیا اور کہا کہ شہباز شریف کپڑے بیچ کر آٹا سستا کررہا ہے اور آٹامزید مہنگا ہوگیا، ان کے جعلی ارسطو چائے کی پیالی کم کرکے معیشت ٹھیک کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، یہ کیسے لوگ مسلط کردیئےہیں ۔فرخ حبیب نے تبصرے میں ایک مشہور محاورہ بھی شامل کیا اور کہا کہ”ناچ نا جانے آنگن ٹیڑھا”۔