’’ مجھ سے غلطی ہوگئی، معاف کر دیں‘‘ نامور صحافی نے پی ٹی آئی کارکنان سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صحافی و یوٹیوبر فیصل قریشی نے تحریک انصاف کے حمایتی افراد کیلئے لفظ یوتھیا ایجاد کرنے پر معذرت کرلی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو بیان میں صحافی و یوٹیوبر فیصل قریشی نے کہا کہ مجھے آج سب سے تہہ دل سے معافی مانگنی ہے،خاص طور پر

ان سے جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، وجہ یہ ہے کہ آج سے کئی برس پہلے میں نے ایک لفظ استعمال کیا “یوتھیا”، وہ میری لاعلمی تھی۔انہوں نے مزیدکہا 2 ڈھائی مہینے پہلے عمران خان نے اپنی ایک تقریر میں کچھ سیاستدانوں کے نام بگاڑے اور مذاق اڑیا تو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سورۃ حجرات کی آیت نمبر 11 کا ذکر کیا اوربتایا کہ لوگوں کا مذاق اڑنا قرآن میں منع فرمایاگیا ہے۔فیصل قریشی نے کہا کہ اس وقت مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ گناہ میں نے بھی کرلیا ہے،میں نے اس پر بہت سوچا اور میری پریشانی میں اتنا ہی اضافہ ہوا، کہ میری یہ غلطی میرا گناہ جاریہ بن گیا ہے، اسی لیےمیں آج تحریک انصاف والوں سے معافی چاہتا ہوں کہ میں نے یہ لفظ ایجاد کیا۔انہوں نے اپنے سننے والوں سے درخواست کی اس لفظ کو استعمال کرنا بند کردیں اور کہا کہ میرا اس معاملے پر بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کہیں روز قیامت مجھے آپ لوگوں کے ساتھ اس گناہ کا حساب کتاب نہ دینا پڑجائے، میں اس چیز کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے یہ غلطی لاعلمی میں کی تھی مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی بڑی چیز بن جائے گی۔ اسی لیےمیں آج تحریک انصاف والوں سے معافی چاہتا ہوں کہ میں نے یہ لفظ ایجاد کیا۔انہوں نے اپنے سننے والوں سے درخواست کی اس لفظ کو استعمال کرنا بند کردیں فیصل قریشی نے کہا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ مجھے اس غلطی پر معاف کردیں اور میری مغفرت کیلئے دعا کریں کہ اللہ بھی مجھے معاف کردے۔