Categories
پاکستان

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے عدالت سے نیا حکم جاری کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وکلاء نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آ کی حاضری معافی کی درخواست

جمع کرائی ۔حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے اسلام اباد میں مصروف ہیں،حمزہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کی وجہ سے مصروف ہیں۔حمزہ شہباز کی جانب سے پیروی ان کے وکیل چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے کی جبکہ ، احتساب عدالت نمبر دو کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے ساتھ تعطل کے سبب مسلسل 2 روز صوبے کا بجٹ پیش کرنے میں ناکامی کے باعث مایوس مسلم لیگ (ن) کے زیر قیادت اتحادی حکومت نے متبادل راستہ اختیار کرلیا، ہموار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایوانِ اقبال میں منعقد کیا جائے گا۔ نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جب پنجاب اسمبلی میں ایوان کی کارروائی شروع نہیں کی جاسکی تو گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے 40 ویں اجلاس کو منسوخ کرتے ہوئے 41 واں اجلاس 2 بجے ایوانِ اقبال میں طلب کیا۔تاہم گورنر پنجاب کے احکامات کے باوجود بھی اسپیکر صوبائی اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی نے اعلان کیا کہ 40 واں اجلاس جاری رہے گا۔یہ مناظر پہلی بار دیکھے جارہے ہیں کہ دو بجٹ اجلاس ایک ساتھ آج (بدھ) منعقد ہوں گے، ایک اجلاس پنجاب اسمبلی میں ہوگا جس میں اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) جبکہ دوسرا اجلاس ایوانِ اقبال میں ہوگا، جس میں برسرِ اقتدار اتحادی جماعتیں شرکت کریں گی۔مسلم لیگ (ن) کے ایک قانون ساز نے ڈان کو بتایا کہ ’جس اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے قانون ساز شرکت کریں گے اس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کریں گے، جو غیر رسمی طور پر حکمران اتحاد کے ساتھ ہیں‘۔منگل کو چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا دوبارہ اجلاس شروع کیا اور ’عارضی‘ وزیر خزانہ سردار اویس لغاری سے بجٹ پیش کرنے کے لیے کہا۔اس موقع پر اویس لغاری نے بتایا کہ گورنر اجلاس ملتوی کر چکے ہیں، جس کے بعد یہ کارروائی غیر قانونی ہے۔