Categories
انٹرنیشنل

5.9شدت کا زلزلہ! دَر و دیوار ہِل کر رہ گئے

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک) ایران میں زلزلہ آنے والے زلزلے کے جھٹکے متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کیے گئے ۔ خلیجی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 6 منٹ پر جنوبی ایران میں ریکٹر

اسکیل پر 5.9 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا ، زمین کی لرزش دبئی سمیت خلیج عرب کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کی گئی ، اسے یو اے ای کے رہائشیوں نے محسوس کیا۔ادھر امریکی جیولوجیکل سروے نے بھی کہا ہے کہ زلزلے کے دو جھٹکے آئے ، پہلے 4.7 شدت کا زلزلہ آیا اس کے جس کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب جزیرے سے 5.9 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ایران نے زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔