Categories
پاکستان

نواز شریف کی ڈیل حاصل کرنے کی کوشش !!!کب تک واپس ہیں آئیں گے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف ڈیل کرکے وزیراعظم بنے اور نوازشریف ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی۔ایک انٹرویومیں سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ شہباز شریف ڈیل کرکے ہی وزیراعظم بنے ہیں، ڈیل کے بغیر تو

شہبازشریف پاکستان بھی نہیں آسکتے تھے، شہبازشریف کا اپنا کوئی موقف نہیں اس لئے ان سے ڈیل ہوجاتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا اور نہ ہی چلنا ہے، نوازشریف ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی، ہم نے نہیں،روکنے والوں نے نوازشریف کوروکنا ہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہیں زرداری سے ڈیل ہوگئی تو نواز شریف سے بھی کریں تاہم نوازشریف نے کبھی ڈیل کے بغیر نہیں آنا ہے، نوازشریف میں عمران خان والا حوصلہ نہیں کہ کھڑے ہوسکیں۔عام انتخابات کے حوالے فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے راستہ نکلے گا اور اکتوبر میں انتخابات ہوجائیں گے۔مارچ میں تاخیر سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان حکمت عملی کے تحت احتجاج میں تاخیر کررہے ہیں، احتجاج کی طاقت صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے جب چاہیں کریں گے۔عمران خان کی گرفتاری کے بیان پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا راناثنااللہ کی بڑھکیں ہی ہیں، ان کو گرفتار کرنے کی خواہش والے کو پاگل خانے جانا چاہیے۔موجودہ حکومت کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران اتحاد خود اپنے لیے خطرہ ہے، ان کو ہٹانے کیلئے زیادہ کوشش کی ضرورت نہیں، ہم نے پہلے دن ہی ضرورت سے زیادہ کوشش کرلی، آرام سے کریں تویہ حکومت ویسے ہی گرجائیگی۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کے منگل کو ہونیوالے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء تیل گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے پر مفتاح اسماعیل پر برس پڑے،

تندو تیز سوالات کی بوچھاڑ کر دی تاہم مفتاح اسماعیل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف ایک ڈالر بھی نہیں دیگا،ہم مشکل فیصلے کر کے معیشت کے استحکام کیلئے بڑھ رہے ہیں،یقین دلاتا ہوں معیشت کے استحکام کے بعد عوام کو بھر پور ریلیف دینگے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزراء تیل گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بیانات پر مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔ ریاض پیرزاہ نے کہا پہلے ہی مہنگائی بہت زیادہ ہے عوام ہمیں کوس رہے ہیں،لوگ بھوکے پیاسے سونے پر مجبور ہیں ان پر مزید ظلم نہ کریں،بعض وزراء نے مشورہ دیا کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے دوسرے شعبوں سے ایڈجسٹمنٹ کی جائے جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موقف اپنایا کہ دوسرے شعبوں کی حالت بھی ابتر ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کابینہ وزراء کے تندو تیز سوالات کے جوابات دیتے رہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی اور خاموش ہونے کا کہا،وزیر اعظم نے کہا کہ میں خود بھی قیمتوں کے بڑھانے کے حق میں نہیں ہوں مگر مجبوری ہے،ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے میرے دل پر کیا گزر رہی ہے،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف ایک ڈالر بھی نہیں دے گا، آئی ایم ایف نے واضح کہا ہے کہ سبسڈی ختم نہ کی تو قسط جاری نہیں ہوگی،آج مشکل وقت ہے تاہم اچھے دن بھی آئیں گے،ہمیں کڑوی گولی نگلنی ہوگی،ہم مشکل فیصلے کر کے معیشت کے استحکام کیلئے بڑھ رہے ہیں،یقین دلاتا ہوں معیشت کے استحکام کے بعد عوام کو بھر پور ریلیف دینگے۔