دنیا کے سب سے مہنگے واک مین کی قیمت دنگ کردے گی

لاہور(ویب ڈیسک)کیا آپ نے موسیقی سننے کے لیے کبھی واک مین کو استعمال کیا ہے یا اسے خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں؟اگر ہاں تو سونی کمپنی نے اپنا سب سے مہنگا ایم پی تھری پلیئر متعارف کرا دیا ہے۔درحقیقت کمپنی نے 2 واک مین ایم پی تھری پلیئرز پیش کیے ہیں جن میں سے ایک
دنیا کا مہنگا ترین واک مین ہے۔ایس ماسٹر ایچ ایکس ڈیجیٹل نامی واک مین کا 99.99 فیصد حصہ گولڈ پلیٹڈ ہے ۔اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والا یہ واک مین 5 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہے جبکہ پاور سپلائی اور الگورتھم کو بہتر بنایا گیا ہے۔256 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے، وائی فائی اسٹریمنگ، یو ایس بی سی پورٹ اور 40 گھنٹوں تک چلنے والی بیٹری اس کے نمایاں فیچرز ہیں۔ اور ہاں سب سے خاص اس کی قیمت ہے جو 3700 ڈالرز (7 لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔اگر یہ بہت زیادہ لگ رہی ہے تو اس کا ‘سستا’ ماڈل بھی کمپنی نے پیش کیا ہے جس کی قیمت 1400 ڈالرز رکھی گئی ہے۔فیچرز کے لحاظ سے یہ مہنگے ماڈل سے کم نہیں مگر یہ گولڈ پلیٹڈ باڈی سے محروم ہے جبکہ اسٹوریج 128 جی بی ہے