اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں گاڑیوں کی پہلی فاسٹ چارجنگ مشین نصب کردی گئی ، چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں 2ہزار جبکہ بڑی گاڑیاں 4 ہزار روپے میں چارج ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی پہلی فاسٹ چارجنگ مشین نصب کردی گئی ، جس کی مدد سے الیکٹریکل وہیکل 15 سے 20 منٹ چارج ہوں گی۔
سی ای اولبرا چارجنگ حب عبدالحسیب خان نے بتایا کہ چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں 2ہزار جبکہ بڑی گاڑیاں 4 ہزار روپے میں چارج ہوسکے گی، اس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، دنیا میں ٹیکنالوجی فروغ پارہی ہے، اس سے درآمدی بل میں کمی ہوگی اور سی این جی کے مسائل سے کسی حد تک چھٹکارا مل سکے۔اس موقع پر سی ای او سیمنز مارکس اسٹو مائیر کا کہنا تھا کہ کہ یہ الیکٹرک کاریں پاکستان کے لیے نئی تھیں، آج یہاں یہ افتتاح ہونا بہت بڑا قدم ہے، اب لوگوں کو چارجنگ اسٹیشن پر دو سے تین گھنٹے نہیں دینے پڑیں گے۔مارکس اسٹومائیر نے کہا کہ اس بیٹری کی خاصیت ہے کہ یہ اچھا لائف ٹائم دے گی، ہائی ویز پر بھی ایسے اسٹیشن کی ضرورت ہے جبکہ لمبے سفر پر جانے والے بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو مہنگائی کی پریشانی ہے ان کے لیے الیکٹرک وہیکل موزوں ہے، یہ ماحول دوست عمل بھی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہم رینیوبل انرجی کہ جانب بھی جارہے ہیں، بچت کے ساتھ اس کے اور بھی بہت فائدے ہیں ،،،ہمیں اپنا ذہن بنانے کی ضرورت ہے، اس طرح کے چارجنگ اسٹیشن بچت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انھوں نے کہا میں سیمنز اور لبرا کو آفر کرتا ہوں کہ شہر کے مقامات کی نشاندہی کریں، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسٹیشنز بناسکتے ہیں، ہم دیگر پیٹرول پمپس کو بھی اس حوالے سے آمادہ کرسکتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ حیثیت ترجمان بتانا چاہتا ہوں کہ گلوبل وارمنگ بڑھ رہی ہے ہمیں اقدامات کرنے ہوں گے ، ہائی ویز کے حوالے سے وفاقی حکومت کو آمادہ کرنا ہوگا۔