Categories
پاکستان

موجودہ حکومت کب تک رہے گی ؟ اسد عمر کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اقتصادی سروے گواہی دے رہا ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن تھا، عدم اعتماد کے وقت پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر تقریباً ساڑھے 16 ارب ڈالر تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک ماہ بعد ہوگی بھی یا نہیں، معلوم نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں برآمدات نے ریکارڈ قائم کیا۔ ساڑھے 3 سال کی محنت 3 ماہ میں ضائع کردی گئی، زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے ہیں۔سابق وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 27 روپے کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے دعوے ریکارڈ پر ہیں جو ماضی میں وارننگز دیتے تھے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرکے کہا کہ آئی ایم ایف بجٹ سے مطمئن نہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی میں سیمنٹ کی خریداری میں کمی آنے کا مطلب تعمیراتی شعبے میں کمی آنا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ سرمایہ کار بھی جانتا ہے کہ موجودہ حکومت سازش پر بنائی گئی ہے، انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ معلوم نہیں موجودہ حکومت ایک ماہ بعد ہوگی بھی یا نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کو برباد کر رہی ہے۔اس موقع پر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی اس حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں۔سابق وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ یہ سوال نہیں ہوتا کہ کون تھا، سوال یہ ہے کہ اب کیوں؟شیریں مزاری نے مزید کہا کہ امریکا جو چاہتا ہے وہ یہ حکومت کرے گی۔