Categories
شوبز

مہوش حیات نے ہمایوں سعید کیساتھ کام کرنے کی وجہ بتا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ لگاتار کام کرنے کی اہم وجہ بیان کر دی۔ مہوش حیات اور ہمایوں سعید نے اپنی نئی آنے والی فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ کی تشہیر کے لیے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ لگاتار کام کرنے کی اہم وجہ بیان کر دی۔ مہوش حیات اور ہمایوں سعید نے اپنی نئی آنے والی فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ کی تشہیر کے لیے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میزبان نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ آپ کو فلموں میں کام کرنے کا خیال کیسے آیا؟ اداکارہ کے جواب سے قبل ہی ہمایوں سعید بول پڑے کہ ”مہوش کو دیکھ کر لوگوں کو خیال آیا کہ انہیں تو فلموں میں ہونا چاہیے۔“ مہوش حیات نے اس پر قہقہہ لگایا اور جواب میں کہا کہ ایک فلم میں خصوصی شرکت کے بعد مجھے اس چیز کا خیال آیا، یہ فلم میرے لیے ڈراموں سے فلموں میں آنے کا موقع تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم میں مجھے لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور میرے کام کو سراہا گیا، اس کے فوراً بعد مجھے فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ میں آنے کا موقع ملا، یہ فلم ایک نارمل کاسٹ تھی جس میں سب لوگ تھے اور ایک مزاحیہ فلم تھی، اس کے بعد مجھے فلموں میں موقع ملتا رہا۔ میزبان نے کہا کہ مہوش حیات خوش قسمت ہیں، انہوں نے تمام کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔ مہوش حیات نے ہمایوں سعید کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہاں اسی لیے تو انہوں نے مجھے کاسٹ کیا ہے کیوں کہ میں لکی ہوں۔“ انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ یہ میری تیسری فلم ہے اور ایک ڈرامے میں بھی ہم نے ساتھ کام کیا، دراصل لوگ ہمیں ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ پروگرام میزبان نے کہا کہ ہاں آپ لوگ ساتھ اچھے بھی لگتے ہیں۔