Categories
شوبز

گووندا نے بھانجے کو بالآخر معاف کردیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے لیجنڈری اداکار گووندا نے اپنے بھانجے کو بالآخر معاف کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گووندا نے ٹی وی شو میزبان منیش پال کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ، جس میں ان سے ان کے بھانجے سے متعلق سوال کیا گیا، میزبان نے کہا کہ ‘ابھی کچھ دن پہلے آپ

تفصیلات کے مطابق بھارت کے لیجنڈری اداکار گووندا نے اپنے بھانجے کو بالآخر معاف کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گووندا نے ٹی وی شو میزبان منیش پال کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ، جس میں ان سے ان کے بھانجے سے متعلق سوال کیا گیا، میزبان نے کہا کہ ‘ابھی کچھ دن پہلے آپ کا بھانجا کرشنا میرے شو پر آیا تھا اور اس نے آپ سے معافی مانگی ہے، میری آپ سے درخواست ہے کہ اگر آپ نے اسے کچھ کہنا ہے تو آج کہہ کر جائیں۔ جواب میں گووندا مسکراتے ہوئے کہا کہ ‘تم اور تمہاری بہن آرتی میری پیاری بہن کے بچے ہو اور مجھے ان سے بہت پیار ملا ہے، میرے رویے کو اپنی اداسی کی وجہ نہ بناؤ، نہ ہی تم میری اداسی کی وجہ ہو ‘۔گووندا نے مزید کہا کہ ‘آپ کو میں نے معاف کیا، اب ٹینشن نہیں لیں، میرا آپ کے ساتھ اب کوئی مسئلہ نہیں ہے، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے’ ۔انٹرویو کے کلپ کی ویڈیو منیشن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی، ویڈیو پر ان کے بھانجے نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں بھی ان سے پیار کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کا کرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا سے اختلافات کا سلسلہ 2016 میں شروع ہوا تھا، تاہم 2018 میں شدید ہوگیا تھا جب کرشنا کی اہلیہ کشمیرا نے پیسوں کیلئے ڈانس کرنے والے افراد سے متعلق بات کی۔ اس بات پر سنیتا آہوجا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے گووندا کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب کشمیرا اس بات پر ناراض تھیں کہ گووندا اور سنیتا ان کے بچے کی بیماری پر عیادت کے لیے اسپتال تک نہیں آئے۔