دوران سماعت جج کا موبائل فون چوری!!! حیران کن واقعہ منظر عام پر

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد کی عدالت میں دوران سماعت سول جج کا موبائل فون چوری ہونے کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی مقامی عدالت میں دوران سماعت سول جج محمد ذوالقرنین کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے

ملزم کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم سے سول جج کا چوری شدہ موبائل برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مصطفی خود کو وکیل کا منشی ظاہر کر کے کمرہ عدالت میں گھسنے میں کامیاب ہوگیا تھا، جہاں سے اس نے معزز جج کا موبائل چوری کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم کو احاطہ کچہری سے گرفتار کیا ہے۔