Categories
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما چائے کی ایک پیالی کم کرنے پر آمادہ!!! حکمرانوں سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے چائے کی ایک پیالی کم کرنے کے مشورے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ردعمل دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے احسن اقبال کے مشورے پر چائے کی ایک پیالی کم کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ایک بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے چائے کی ایک پیالی کم کرنے کے مشورے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ردعمل دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے احسن اقبال کے مشورے پر چائے کی ایک پیالی کم کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ایک بڑا مطالبہ کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے اپنے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک پیالی چائے کم کردیتے ہیں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ حکمران بیرون ملک اپنی جائیدادیں کم کردیں، کیمپ آفسز کم کردیں، غیر ملکی دوروں پر لوگ کم کردیں تو ہم بھی ایک پیالی چائے کم کردیتے ہیں۔ٹوئٹر پر فعال تحریک انصاف کے ایک اور رہنما شہباز گل نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عوام چائے کی ایک پیالی کم کردے تاکہ شہباز شریف کے کیمپ آفسز والے گھروں کے خرچے عوام کے پیسے سے چلتے رہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے سوئمنگ پول اور لاکھوں کی دعوتیں، گدھے کو زیبرا دکھانےکے اشتہارات، سرکاری حج وعمرے، طیارے بھر بھر کر غیر ملکی دورے اور مجرموں کے پروٹوکول چلتے رہیں، یہ ہے ارسطو اعظم کی معاشی حکمت عملی۔ سابق مشیر اور پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے چائے کم کرنے کے مشورے پر احسن اقبال کو جعلی ارسطو کا خطاب دے ڈالا اور کہا کہ یہ کون لوگ مسلط کردیے ہیں شہباز شریف کپڑے بیچ کر آٹا سستا کررہا تھا لیکن 20 کلو آٹا 300 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔ فرخ حبیب نے مزید لکھا کہ اب انکے جعلی ارسطو چائے کی پیالی کم کرکے معیشت ٹھیک کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔