Categories
پاکستان

ن لیگی وزیرعطا تارڑ کا ایوان میں نازیبا اشارہ!!!! وجہ کیا بنی ؟ جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر پنجاب عطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بیہودہ اشارہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیرعطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بے ہودہ اشارہ کیا جس کے بعد پورے ملک میں لیگی رہنما کےخلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عطا تارڑ نے آئین کی کتاب ہاتھ میں اٹھا کر نازیبا اشارہ کیا انہوں نے ایک ہاتھ میں آئین کی کتاب اور دوسرے ہاتھ کےاشارے سے گالی دی۔سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر رفیق تارڑ کے پوتے نے شرافت کو بھی شرمسار کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجودعطاتارڑ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں گھس آئے اسپیکر نے باہر جانے کا حکم دیا تو ٹھوکر پر ماردیا پھر باہرجانے سےانکارکردیا۔۔صوبائی وزیر نے ٹویٹ کرکے بے ہودہ اشارے کا جوازدیا کہ ’اپوزیشن کی طرف سے باہر جاتے ہوئے گالی دی گئی تھی جس پراپوزیشن بینچوں کی جانب منہ کرکے جواب دیا اگرکسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں۔سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہا کہ عطا تارڑکی نازیبا حرکت لٹیروں کو مسلط کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے انہوں نے ہنستی مسکراتی بستی اجاڑ ڈالی کبھی تو ان کا حساب بھی ہونا ہے۔ دوسری جانب مہنگائی اور غربت کا شکار خاندان اپنی مشکلات کی دہائی دینے کے پنجاب اسمبلی پہنچ گیا اور غربت کی داستان بیان کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ میں مہنگائی اور غربت کا شکار ایک خاندان اپنی مشکلات کی دہائی دینے پنجاب اسمبلی پہنچ گیا جہاں اس نے میڈیا کو اپنی غربت کی داستان بیان کی۔اپنے بیوی اور بچوں کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے دروازے پر پہنچنے والے مزدور مظہر نے یہ افسوسناک انکشاف کیا کہ مہنگائی کے باعث اس کو کئی روز سے مزدوری نہیں ملی ہے اور بچوں نے گزشتہ شب کا کھانا کھایا ہوا ہے۔