Categories
پاکستان

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بُری خبر! چینی کی فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے بری خبر، چینی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا ،ہول سیل منڈی میں چینی 3 روپے تک مہنگی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہول سیل منڈی میں چینی 3 روپے بڑھکر 85 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی منڈی سے دکان تک لانے ،پیک کرکے دینے میں 2 روپے لگتے ہیں،دکانوں پر چینی 87 روپے فی کلوگرام پڑھ رہی ہے،مہنگائی کا دور ہے،پرچون میں چینی اب 2 روپے بڑھا کر 92 روپے فی کلوگرام میں بیچیں گے ۔