گجرات(ویب ڈیسک)غیرت کے نام پر خا تون سمیت دو افراد کو آتشیں ہتھیار سے نشانہ بنا کر زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ڈنگہ گاؤں بھاؤ گھسیٹ پورکے رہائشی تبسم نے اپنی ہمشیرہ ثنا اسکے سا بق شوہر ندیم کو نشانہ بنا دیا ۔ پولیس نے زندگی سے محروم ہونے والے شخص کے بھائی وسیم اختر کی
رپورٹ پر ملزم کے خلاف دوہرے 302 کا مقد مہ درج کر کےاس کی گرفتاری کے لئے ریڈ کرنا شروع کر دئیے۔پولیس کے مطابق ندیم اختر کی شادی ثناء سے ہوئی بعد میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی،ان کے دو بیٹے ہیں،ایک بیٹا والد اور دوسراماں کے پاس تھا،ندیم اپنے دوسرے بیٹے کو لینے آیا تو ملزم نے دونوں کو اکٹھا دیکھ کر نشانہ بنا دیا ۔