اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دو ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ پیٹرول، ڈیزل 60 روپے اور بجلی بھی مہنگی ہوگئی اور سب سے زیادہ تو اب مجھے گھی کا خوف آرہا ہے کہ درآمدی گھی مہنگا ہوگیا ہےیہ تومہنگائی کم کرنے آئے تھے انہوں نے ساڑھے 3 سال
مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا‘یہ لوگ پاکستان کیلئے نہیں آئے ‘یہ جن کے غلام ہیں ان کا ایجنڈا پورا کرنے آئے ہیں‘چیف الیکشن کمشنر انتخابات میں دھاندلی کیلئے ہر ہفتے حمزہ شہباز اور مریم صفدر سے احکامات لیتا ہے ۔ پیر کو کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت 40 فیصد سستا تیل روس سے خرید رہے ہیں لیکن پاکستان پر مسلط حکمراں امریکا کے غلام ہیں‘ان کی جرات نہیں وہ تیل خریدیں جو ہم نے بات کی تھی۔