نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے سابقہ ڈاک و ملکھان سنگھ کی اہلیہ للیتا سنگھ کو ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں کی بلا مقابلہ سرپنچ (سربراہ) منتخب ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکھان سنگھ بھارتی شہر بھوپال کے سابق ڈاک و ہیں جنہوں نے سنہ 1982 میں ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ارجن سنگھ کے ہاتھوں ڈالے تھے، اس وقت ان کے خلاف 18 ڈکیتوں، 28 اغوا ، جب کہ 17 ق ت ل کے مقدمات درج ہیں۔ ریاست بھر میں سرپنج کے انتخاب کیلئے الیکشن کا سلسلہ 25 جون سے شروع ہورہا ہے جس میں ملکھان سنگھ کی اہلیہ للیتا نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس میں وہ بلامقابلہ سرپنج منتخب ہوگئیں
للیتا راجپوت ملکھان سنگھ کی دوسری بیوی ہیں انہوں نے منتخب ہونے پر گاؤں کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا مقصد گاؤں کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکھان سنگھ اپنے جوانی سے لیکر اب تک مخصوص بڑی اور کُنڈا نما مونچھوں کی وجہ سے مشہور ہیں
Categories
کمال ہو گیا یہ تو!بھارت میں ڈاکو کی اہلیہ کو گاؤں کا سربراہ منتخب
