اسلام آباد(ویب ڈیسک)مالی صورتحال کمزور ہونے والے پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کیا ہے جس نے مالی صورتحال کمزور ہونے والے پاکستانیوں کے حوالے سے اعداد و شمار شامل ہیں۔عوامی سروے کے مطابق مارچ میں 42 فیصد اپنی معاشی حالت کو کمزور کہتے تھے لیکن اب 45 فیصد معاشی صورتحال سے پریشان ہیں۔60
فیصد پاکستانی آئندہ 6 ماہ میں مالی صورتحال میں بہتری کیلئے بھی پُرامید نہیں جبکہ 91 فیصد کا کہناہے کہ خراب معاشی حالات کے باعث پیسے نہیں بچا پاتے۔89فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی اشیا کی خریداری، 91 فیصد گھر یا گاڑی خریدنے کے بارے میں پُراعتماد نہیں۔