اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا بہت منفی کرداررہا ہے، انہوں نے انہیں صحیح جج نہیں کیا جس سے پارٹی کو نقصان ہوا، عمران خان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملہ میں انہیں گمراہ کیا گیا ان سے یہ غلطی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد
خان نے کہا کہ عمران خان کی خواہش پرا ن سے ملاقات کی، شاہ محمود قریشی میرے پاس آئے اورکہا عمران خان ملنا چاہتے ہیں، میں نے انہیں کہا میں اپنے ساتھ پرانے بنیادی کارکنان ساتھ لاؤں گا، عمران خان نے مانا کہ ان سے بہت سی غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہوا، عمران خان نے مجھ سے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا بہت منفی کرداررہا ہے، آپ ان کے بارے میں صحیح تحفظات کا اظہار کرتے تھے، میں نے انہیں صحیح جج نہیں کیا جس کے نتیجے میں پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا۔ حامد خان نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے آپ درست کہتے تھے، آپ کی اینٹی اسٹیبلشمنٹ جدوجہد درست تھی، پاکستان کی سیاست میں عمل دخل سے سیاسی عدم استحکام آتا ہے، عمران خان نے تسلیم کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی رول نہیں ہونا چاہئے،انہیں آئین کے تحت اپنے کام پر فوکس کرنا چاہئے، عمران خان نے مانا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملہ میں انہیں گمراہ کیا گیا ان سے یہ غلطی ہوئی ہےدوسری جانب ایک خبر کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ریکارڈ 205 روپے50 پیسےکا ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 1 روپیہ 64 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال اور اس میں عائد کیے گئے نئے ٹیکسز کے پیش نظر پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے جبکہ بینکاری کے شعبے میں ڈالر کے سٹہ بازوں کے سرگرم ہونے سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے ۔ فاریکس ڈیلرز نے ڈالر کی اونچی اڑان کو رواں مالی سال کے اختتام سے منسلک کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ جون میں مالی سال 22-2021 کا اختتام اور تیل کے درآمدی بل کی ادائیگیاں ہیں۔