Categories
انٹرٹینمنٹ

آخر آپ لوگ کیا کر رہے ہیں کچھ تو خیال کریں۔۔۔ارمنیا رانا دانیہ ملک کے دفاع میں سامنے آ گئیں،کیا کچھ کہہ دیا ؟

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ارمینا رانا عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک پر شدید تنقید کے بعد ان کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ اداکارہ ارمینا نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ مانو یہ نہ مانو، دانیہ نے عامر لیاقت کو کھا لیا ہے۔ اداکارہ نے

غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ کیا اب آپ ایک کم عمر لڑکی کو اس طرح پریشان کریں گے؟ کیا اب تک آپ نے عامر لیاقت کی موت سے کچھ نہیں سیکھا؟ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں اپنی بیٹیوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔ شاہد آفریدی کے انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بیٹیوں سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔ سابق کپتان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی پانچ بیٹیاں ہیں، کبھی بیٹے کی خواہش نہیں ہوئی؟ شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ ‘میں بڑا قسمت والا آدمی ہوں کہ میری 5 بیٹیاں ہیں الحمداللہ، آپ اپنی بیٹیوں کو اتنا مضبوط کریں اور ٹیلنٹڈ بنائیں کہ آپ کو بیٹے کی کمی محسوس نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں پٹھان ہوں اور ہمارے پٹھانوں میں بیٹوں کی بہت خواہش ہوتی ہے لیکن میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے صحت و تندرستی والی اولاد عطا کی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں جن کے نام اقصیٰ، انشا، عروہ، عجوہ اور اسمارہ ہیں۔ ان کی دوسری بیٹی انشا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی ہو گئی ہے۔ شاہین کے گھر والوں نے شاہد آفریدی کے گھر والوں کو شادی کی تجویز بھیجی تھی۔