Categories
پاکستان

ترقیاتی منصوبوں کا کوٹہ۔۔۔ وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے شہریوں کیلئے ملازمتوں کا بڑا اعلان کر دیا

کوہستان (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ڈیم منصوبے میں مقامی ملازمتوں کا کوٹہ 100 فیصد کرنے کا اعلان کردیا ۔ خورشید شاہ نے داسو ڈیم متاثرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں میرے سامنے داسو ڈیم منصوبے میں 50 فی صد لوکل ملازمتوں پر عملدرآمد

کا مطالبہ رکھا گیا ہے، چیئرمین واپڈا سے کہا ہے چھوٹی ملازمتیں 10 فیصد اسی علاقے کے لوگوں کو دی جائیں۔ تقریب میں خورشید شاہ نے کوہستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ارب کی گرانٹ مختص کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑوں میں رہنے والوں کی زندگی انتہائی مشکل ہے، یہاں ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کوہستان کے لیے ایک ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹ اسی بجٹ میں رکھی جائے گی اور کوہستان کی ہر تحصیل میں ٹیکنیکل کالج قائم ہو گا۔ انکا کہنا ہے کہ کوہستان میں ڈیم متاثرین کے لیے بنیادی مراکز صحت کا نظام بہتر بنایا جائے گا، کوہستان کی ہر تحصیل میں بی آئی ایس پی، نادرا کے دفاتر قائم ہوں گے۔وفاقی وزیر نے ڈیم متاثرین کے زمین کے معاوضوں سے متعلق مطالبات بھی سنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ایک میٹنگ صرف کوہستان پر رکھوں گا، وہاں تمام ایشوز حل کریں گے، بجٹ کے بعد کوہستان دوبارہ آں گا تو صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اور عملی اقدامات کر کے آں گا۔ اس موقع پر کوہستان کے عمائدین نے مسائل کے حل کے اقدامات پر وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس تقریب میں فیصل کریم کنڈی، چیئرمین واپڈا، کوہستان کے عمائدین و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا مالی سال 23-2022 کا 1332 ارب مالیت حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا،گریڈ 6 سے 16 تک پولیس کے شہدا پیکج کو بڑھا دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سالانہ صوبائی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار صوبہ تھا لیکن اب سرمایہ کاری کا مرکز بن چکا ہے، یہ وہ ترقی کا سفر ہے جو خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی حکومت میں کیا ہے۔