Categories
پاکستان

عمران خان کے بعد ایردوان کو بھی ہٹانے کا منصوبہ! امریکہ یہ پلان کیوں بنا رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ قوم اب بھی یہ نہیں سمجھ رہی کہ ہو کیا رہا ہے ، یہ صرف ایک آدمی کو ہٹانے کا منصوبہ نہیں ہے ، یہ منصوبہ پاکستان کو امریکی سٹلائیٹ بنانے کا 1950کی طرز کا ہے ۔ سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ انڈیا نے

یوکرین کی جنگ میں ان کی حمایت کا انکار کر دیا ، ہم نے امریکی موقف کی حمایت کر دی ۔ رجیم تبدیلی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ ترک میں طیب اردوان کو بھی وہ ہٹانے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ قوم سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ 7 مارچ کو دھمکی آمیز خط امریکا نے بھیجا تھا جس پر وائٹ ہاؤس نے رد عمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔