ڈالر کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول !!! ایک ہی روز میں کتنی بڑھ گئی؟

کراچی(نیوز ڈیسک ) امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے اورروپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 186 روپے تک پہنچ گئی ہے جو ملک تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں

مجموعی طور پر 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 186 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 242 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 170 پر ٹریڈ کررہا ہے۔