اگر اداکاری کا موقع ملے تو کیسے کردار اداکرنا چاہوں گی ؟عظمیٰ بخاری کی حیران کن خواہش سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اگر اُنہیں کبھی اداکاری کا موقع ملا تو وہ جذباتی کردار ادا کریں گی نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے چٹ پٹی باتوں سے ناظرین کو لطف اندوز کیا۔

Almarah Advertisement

دورانِ شو انہوں نے انکشاف کیا کہ کالج لائف میں وہ بشریٰ انصاری کی نقل کرتی تھیں اور ان کا ’بجلی‘ والا کردار ادا کرتی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے لاہور کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم پلاؤ والے لوگ ہیں، خبردار! میرے لاہوری پلاؤ کو کچھ کہا، لاہور لاہور ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے شہرِ قائد کے حوالے سے کہا کہ کراچی کو وہ کراچی ہونا چاہیے جو اس کا حق ہے، نسلہ ٹاور کی فیملیز کے ساتھ ٹریجڈی ہوئی، کراچی کی پارٹیوں کو اپنے شہر کے لیے کام کرنا چاہیے۔عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی سے اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرے سیلیبریٹی ہیں، نواز شریف آجائیں تو ان سے کھڑے ہوکر آٹوگراف لوں گی۔نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا ’نواز شریف آرہے ہیں، سب کی طبیعت صاف کردیں گے، نواز شریف نے وہاں بیٹھ کر عمران خان کی طبیعت صاف کردی‘۔انہوں نے نواز شریف کی صحت سے متعلق بتایا ’میاں نواز شریف کی طبعیت بہتر ہے، ڈاکٹروں کی اجازت ملتے ہی میاں صاحب واپس آئیں گے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ قائد دفتر میں بیٹھ کر نہیں بنائے جاتے، جس کا پبلک میں مقام ہو وہ قائد ہوتا ہے۔لندن کے دورے سے متعلق سوال پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لندن ہر بندہ اپنے اپنے خرچے پر گیا، پاکستان پر بہت مشکل وقت ہے، پاکستان کی معاشی حالت ٹھیک کرنے کے لیے اتحادیوں سے بات کر رہے ہیں، ہم اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتے، اتحادیوں کے ساتھ کریں گے۔