عوام کو بڑا ریلیف دیا جا ئے صحت، تعلیم، زرا عت، صنعت کے بجٹ میں 200فیصد اضافہ کیا جائے،بڑے فورم نے آواز اٹھا دی

لاہور(ویب ڈیسک) مختلف طبقہ ہا ئے فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیا ت نے بجٹ 2022-2023پر روزنا مہ” پا کستا ن” کے مو با ئل فورم میں اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آئندہ ما لی سال کا بجٹ ٹیکس فری اور عوا می توقعات کے عین مطا بق ہو نا چا ہیے بجٹ میں

عوام کو بڑا ریلیف دیا جا ئے صحت، تعلیم، زرا عت، صنعت کے بجٹ میں 200فیصد اضافہ کیا جا ئے سرکا ری ملا زمین ہیلتھ پرو فیشنلز کی تنخواہیں ڈبل کی جائیں کو ئی نیا ٹیکس نہ لگا یا جا ئے۔بجٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ترجما ن نہیں ہو نا چاہیے اگر ایسا ہوا تو بجٹ مسترد کر یں گے۔ اس حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے بجٹ میں کم از کم200 فیصد اضافہ کرے،میڈیکل کالجز اور میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ کے بجٹ میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہیلتھ کو بجٹ میں پہلی ترجیح رکھا جائے، ہیلتھ پروفیشنل کے الاؤنسز اور تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ لائے گی، الفاظ کا گورکھ دھندا نہیں ہونا چاہیے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آنے والا بجٹ ٹیکس فری ہو گا عوام کو ہر شعبے میں سبسڈی دی جائے گی بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام پر بوجھ ڈالا گیا تو بجٹ مسترد کر دیں گے۔ خواتین جماعت اسلامی کی سینئر رہنما ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی کا کہنا ہے کہ آنیوالے بجٹ میں لوکل انڈسٹری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے روزنامہ” پاکستان” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ہمیں اس بجٹ میں لوکل انڈسٹری اور زراعت کو فوکس کر نا چا ہیے ۔فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرر آف پا کستان کے صدر عرفا ن اقبا ل شیخ، صدر انجمن تا جرا ن خا لد پرویز ملک، مرچنٹ ایسو سی ایشن کے صدر عارف گجر نے کہا کہ حکومت تا جر دوست بجٹ پیش کرے،ٹیکسز میں چھوٹ دی جا ئے،مقا می صنعتوں کا فر وغ دیا جا سکے غیر ضروری ٹیکسز کا خا تمہ کر کے ایکسپورٹ کی انڈسڑی میں چھوٹ دی جا نی چا ہے،تا کہ ملکی ایکسپورٹ میں اضا فہ ہو۔ بجٹ تو عوام دوست ہی ہو نا چا ہیے جس سے انڈسٹری کے فروع میں مدد ملے۔ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے تاکہ ملک میں کرکٹرز کو منظر عام لانے کیلئے آسانی ہو، نمبر ون ویمن ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے کہا کہ بجٹ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کسی بھی ملک میں کھیلیں اس وقت ہی ترقی کرتی ہیں جب ان کو بھرپور سہولیات مہیا ہوتی ہیں او ر یہ بڑے بجٹ کے بغیر ناممکن ہے،سینئر اداکارہ و سابق رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت اگلے ماہ شاندار بجٹ پیش کرے گی مہنگائی میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا، وزیر اعظم کی جانب سے امپورٹڈ اشیاء پر پابندی خوش آئند ہے سینئر اداکار خالد بٹ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آئندہ آنے والا بجٹ انتہائی شاندار ہوگا۔سابق آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے کہا ہے کہ پولیس کا بجٹ بڑھنا چاہیے تاکہ اس ادارے کی کارکردگی میں نکھار آسکے۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کے بجٹ میں ایندھن

کے لیے مختص فنڈز میں سے 40 کروڑ روپے، تفتیشی لاگت سے 7 کروڑ 70 لاکھ روپے، اسٹیشنری سے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے، بجلی کے بلز کے لیے مختص 12 کروڑ روپے اور جاں بحق پولیس اہلکارو ں کے خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے سے متعلق گرانٹ میں 25 کروڑ روپے کی کمی کردی تھی اب ایسا نہیں ہونا چاہیے۔سابق آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس بجٹ سے ہر سال یہ کٹوتی غیر منصفانہ ہے کیونکہ پنجاب پولیس کو پہلے ہی کوسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں 25 کروڑ میں سے 18 کروڑ روپے ملے جبکہ اس حوالے سے مطلوبہ رقم 2 ارب 30 کروڑ روپے ہے۔