اچھا تم کرو تو راس لیلا اور ہم کریں تو ۔۔۔۔۔!!!ریحام خان عدنان صدیقی کے حق میں بول پڑیں

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اداکار عدنان صدیقی کی سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات پر حمایت میں سامنے آگئیں۔ ریحام خان نے ٹوئٹر پر عدنان صدیقی کی لندن میں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

Almarah Advertisement

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’جب اداکار پی ٹی آئی کے لیے سیاسی بیانات دے سکتے ہیں تو ایک فلم پروڈیوسر پاکستانی سینما کے حوالے سےہمارے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے کیوں نہیں مل سکتا؟انہوں نے عمران خان کے حمایتیوں پر طنزیہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ تم کرو تو راس لیلا؟خیال رہے کہ اداکار عدنان صدیقی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کرنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا شکار ہیں۔جبکہ ایک نجی خبر رساں ادارے کی جانب سے تو یہ خبر بھی نشر کی گئی کہ عدنان صدیقی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔بعد ازاں اداکار کی جانب سے سیاست میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی گئی تھی۔