کرینہ کپور کے ساتھ اس تصویر میں اور کون کون ہے ؟ اداکارہ نے زمانہ طالبعلمی کی یاد تازہ کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی زمانۂ طالب علمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں کرینہ کپور مغربی بنگال کے علاقے کالمپونگ میں اپنی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔فلم کی عکس بندی کے

Almarah Advertisement

دوران، کرینہ کپور کی ملاقات اپنی اسکول کی ایک سہیلی سے ہوئی جنہوں نے اداکارہ کو ماضی یاد کرنے پر مجبور کردیا۔ ماضی کو یاد کرتے ہوئے کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے زمانۂ طالب علمی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں کرینہ کپور کو اپنی سہیلیوں کے ہمراہ اسکول کے یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔کرینہ کپور کے مطابق، یہ تصاویر سال 1996 میں لی گئی تھیں، جب دہیرادوں کے ویلہیم اسکول کی طالبات نے راجستھان کا دورہ کیا تھا۔