Categories
شوبز

خبردار اگر یہ کام کیا تو۔۔۔ معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کس پر برس پڑیں؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے مداحوں کو اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق خبردار کردیا۔ حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے ساتھ ایک وضاحتی کیپشن تحریر کیا۔ گلوکارہ نے اپنی

انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’میں ٹک ٹاک پر نہیں ہوں لیکن کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد فالوورز اور ایک ملین سے زائد لائکس ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’اکاؤنٹ بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ میرا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جبکہ یہ جھوٹ ہے۔ اپنی والدہ کی طبیعت کے حوالے سے گلوکارہ نے کہا کہ ’میری والدہ کی حالت تشویشناک ہے اور میں اس وقت انتہائی مشکل مرحلے سے گُزر رہی ہوں۔ حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’ایسے میں مجھے میرے فالوورز کی جانب سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جوکہ جعلی ہے۔‘ اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’اس جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں۔‘دوسری جانب خبر یہ ہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے سے قبل دانیہ کو بڑی پیشکش کردی۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ دانیہ واپس آتی تو نہیں جاتا لیکن میں اب پاکستان سے جارہا ہوں، آپ لوگوں سے اتنی درخواست ہے کہ مجھے چاہتے ہوں یا نہ آپ کی محبت دو دن تک ملک میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے ڈونٹ گو عامر بھائی مگر عامر بھائی اب جارہے ہیں ،اس لئے کیونکہ ان کا دل بہت دکھا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ ان کے 24 سال اور آپ لوگوں کا سلوک، آپ نے ان پر میمز بنائیں، عامر بھائی کے ساتھ زیادتی کی ،ان کا مذاق اڑایا اور کردار کشی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ بہت ساری ایسی باتیں کہتے رہے جو نامناسب تھیں میں ہنس کے ٹالتا رہا اور ہنس ہنس کے سہتا رہا۔ واضح رہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی ہوئی ہے ۔