Categories
شوبز

’’ہائے میرے اللہ مجھے میری خوشی دے دی‘‘ دانیہ شاہ کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پاکستان چھوڑنے کے اعلان کے بعد انکی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔دانیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں انہیں بزرگ کے ہمراہ چارہ کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بیک

گرائونڈ میں مشہور بھارتی گانا بھی چل رہا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اللہ پاک نے انہیں کون سی ایسی خوشی دے دی جس پر یہ اتنا خوش ہیں۔اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کیپشن میں لکھا کہ ہائے میرے اللہ مجھے میری خوشی دے دی ،میں بہت خوش ہوں۔واضح رہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی ہوئی ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی منحرف بیوی دانیہ ملک کو معاف کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے واپس گھر آنے کا کہہ دیا۔عامر لیاقت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری اہلیہ دانیہ کو معاف کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے دانیہ کو معاف کردیا ہے، تنسیخِ نکاح کا دعویٰ ہوا ہے ابھی نکاح ختم نہیں ہوا ، دانیہ آج بھی واپس آسکتی ہیں، میرے دل کے اور گھر کے دروازے اُن کے لیے آج بھی کھلے ہیں کیوں کہ وہ میرے نکاح میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ اس بیان کے بعد یہ سوال کریں گے کہ میں ایسا کیوں کررہا ہوں، تو میں سب کو بتادوں کہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کہ نہ تو اُن کی کوئی کمزوری ہے اور نہ کوئی خوف، وہ دانیہ کو معاف اس لیے کررہے ہیں کیوںکہ دانیہ اُن سے عمر میں بہت چھوٹی ہے۔خیال رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے شادی کے چند ماہ بعد ہی خلع کیلئے عدالت سے رُجوع کر رکھا ہے اور انہوں نے اپنی درخواست میں عامر لیاقت پر الزامات کی بوچھاڑ بھی کر دی تھی جس کے بعد عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز بھی لیک ہو گئی تھیں جس میں انہیں برہنہ گھر میں گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا تھا۔