Categories
شوبز

پریانکا پر تشدد یا شوٹنگ میک اپ کا کمال؟؟ اداکارہ نے تصویر شیئر کردی

ممبئی(ویب ڈیسک) الی وہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے زخمی چہرے کی تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کا چہرہ خون آلود دیکھا گیا لیکن مداحوں کے لیے گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیوں کہ اداکارہ پر

تشدد ہوا اور نہ ہی وہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی ہیں بلکہ یہ شوٹنگ سین کی تصویر ہے جس میں پریانکا کے چہرے کو آرٹیفیشل انداز میں زخمی بنایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ ان دنوں امریکی سیریز ’کیٹاڈل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے سیٹ سے ہی اپنے ’زخمی‘ چہرے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ پریانکا کے مداحوں کو تصویر دیکھ کر یوں لگا کہ وہ کسی حادثے کا شکار ہوئی ہیں تاہم بعد میں انہیں راحت ملی کہ یہ محض شوٹنگ سین تھا۔دوسری خبر کے مطابق بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فحش فلموں کی تیاری اور فروخت کے حوالے سے منی لانڈرنگ کا کیس رجسٹر کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ راج کندرا نے ایک کمپنی آرمز پرائم میڈیا لمیٹڈفروری 2019 میں قائم کی تھی اور اس کے تحت ایک ایپ ‘ ہاٹ شاٹس’ تیار کی ۔ اس ایپ کو بعد میں ایک برطانوی کمپنی کینرین کو فروخت کردیا گیا اور یہ کمپنی درحقیقت راج کندرا کے برادر نسبتی کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ راج کندرا کی کمپنی ویان انڈسٹریز کا تعلق کینرین سے تھا اور ویان کے 13 بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپوں کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ہاٹ شاٹس ایپ بنیادی طور پر فحش فلموں کا پلیٹ فارم تھی ، ان فلموں کو بھارت میں تیار کرکے ایپ میں اپ لوڈ کرکے سبسکرائپشن کی پیشکش کی جاتی۔ اس سروس کو استعمال کرنے والے افراد سے حاصل ہونے والی آمدنی کو راج کندرا کی کمپنی ویان انڈسٹریز میں منتقل کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فحش فلموں کی یہ آمدنی برطانیہ کے راستے راج کندرا کی کمپنی کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی تھی

جو منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ واضح رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی 2021 کو دیگر 11 افراد کے ساتھ فحش فلموں کی تیاری کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ 20 ستمبر 2021 کو ممبئی کی ایک عدالت نے اس کیس میں راج کندرا کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ دوسری جانب راج کندرا کی جانب سے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کو امریکی فلم میں مرکزی کردار مل گیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی رابرٹو جیرالٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لکشمن لوپیز میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق کرسمس تھیم پر مبنی فلم لکشمن لوپیز رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔