Categories
شوبز

اداکارہ راکھی ساونت کو ایک بار پھر محبت کا بخار چڑھ گیا،لڑکا کون ہے پتہ چل گیا

ممبئی(ویب ڈیسک) ڈرامہ کوئین کے نام سے مشہور رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت ان دنوں اپنے نئے “بوائے فرینڈ” کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔اپنے شوہر رتیش سے علیحدگی کے بعد راکھی کو ایک بار پھر محبت کا بخار چڑھ گیا ہے۔بگ باس فیم راکھی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ عادل درّانی نامی شخص کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ عادل اور ان کی عمر کے درمیان 6 سال کا فرق ہے، وہ ملائکہ اروڑہ، ارجن کپور اور پریانکا چوپڑا، نک جونس کی طرح عادل سے بڑی ہیں۔حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی کو خدا کا تحفہ بتایا اور یہ بھی انکشاف کیا کہ عادل کی فیملی اس رشتے کے خلاف ہے اور ان دونوں سے خوش نہیں ہیں۔دورانِ انٹرویو گفتگو میں راکھی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے خدا نے انہیں میرے لیے بھیجا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رتیش کے ساتھ بریک اپ کے بعد میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی، کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ عادل میری زندگی میں داخل ہوئے اور ہماری پہلی ملاقات کے ایک ماہ کے اندر ہی مجھے پرپوز کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عادل سے چھ سال بڑی ہوں، سچ پوچھیں تو میں تیار نہیں تھی، لیکن اس نے مجھے ملائکہ اروڑہ، ارجن کپور اور پریانکا چوپڑا، نک جونس کی مثالیں دے کر سمجھایا۔عادل نے مجھے بتایا کہ وہ مجھ سے بہت پیار کرتا ہے اور پھر مجھے اس سے محبت ہو گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس رشتے کو لے کر کچھ کشمکش کے مراحل میں ہیں، کیونکہ عادل کے گھر والوں نے انہیں قبول نہیں کیا۔راکھی نے کہا کہ چونکہ میں فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے ہوں اس لیے میں بہت گلیمرس ہوں۔ اس لیے عادل کے گھر والے اس رشتے کے خلاف ہیں، ان کے گھر میں ہنگامہ برپا ہے۔ ان کے گھر والوں کو میرا لباس پسند نہیں ہے۔